بدین(پی پی آئی)ممتاز اہلحدیث عالم دین اور اتحاد بین المسلمین کونسل کے چیرمین علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی اندرون سندھ کے دو روزہ دورے پرپہلے مرحلہ میں بدین پہنچ گئے،انھوں نے علماء سے ملاقاتیں کیں وہ ملکانی شریف کی جامع مسجد اہلحدیث میں عظمت صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کانفرنس سے خطاب کرینگے جبکہ تھرپارکر میں اسکائی وے فاونڈیشن رجسٹرڈ کے سولر واٹر پراجیکٹس کا افتتاح اورمسجد توحید کی تعمیرات کا معائنہ بھی کرینگے جماعت کے کااجلاس کی صدارت،ظہرانے میں شرکت اور مختلف دروس سے بھی خطاب بھی ان کے شیڈول میں شامل ہے۔ اس دورے میں مفتی عبدالوکیل ناصر، شیخ عرفان اور شیخ یاسین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
Next Post
سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتارؒ کا عرس 20 نومبر کو شروع ہوگا
Thu Oct 19 , 2023
نواب شاہ(پی پی آئی) معروف صوفی بزرگ حضرت سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتارؒ کا 752 واں سالانہ عرس مبارک گاؤں جام صاحب میں 20، 21 اور 22 نومبر کو منایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد زاہد حسین رند نے انتظامی اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے عرس کے موقع پر ضلع شہید بینظیر آبادمیں مقامی […]