حیدرآباد: جماعت اسلامی ضلع حےدرآبادکے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحمیدقریشی اور جماعت اسلامی زون شرقی کے امیر ڈاکٹراخلاق لودھی نے اپنے ایک مشترکہ بیان مےں کہاہے کہ ددوھ کی قیمت مےں بلاجوازاضافہ شہریوں کے ساتھ ظلم ہے ۔انتظامیہ دددھ کی من مانی قیمت مےں اضافے کے خلاف فوری نوٹس لے ۔انھوں نے کہاکہ دددھ کے ہول سیلر اور ڈیری فارم مالکان کی جانب سے دودھ کی قیمت مےں فی لیٹر 6 روپے کااچانک غیر معمولی اضافہ کردیاہے ۔ ہوشربااضافہ ایک ایسے وقت میں کیاگیاہے جس کاجوازہی نہیں ہے۔ اس کے باوجود6 روپے کے اضافہ کرناکھلی لوٹ مار ہے اور منافع خوری کی بدترین مثال ہے ۔انھوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنڑول کمیٹیوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ددوھ کی فی لٹرقیمت مےں اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کرےں اور ددوھ کی فروخت سابقہ نرخوں کے مطابق یقینی بنائےں ۔
Next Post
اوباڑو میں سات فٹ لمبا مگرمچھ عوام کے قبضے میں
Sat Apr 5 , 2014
اوباڑو: اوباوڑوکے قریب گوٹھ شمش چھپری کے مچھلی کے تالاب سے دےہاتیوں نے سات فٹ لمبا مگر مچھ پکڑ لیا۔ محکمہ وائلڈ لائف انچارج سکھر ریجن غلام مصطفی گڈانی کے مطابق اوباوڑوکے علاقے گوٹھ شمش چھپری میں موجود ایک مچھلی کے تالاب سے دےہاتیوں نے سات فٹ لمبا مگر مچھ پکڑ لیا،مگر مچھ پانی کی کمی کے باعث مچھلی کے […]
