رینجر کے خلاف نازیبا الفاظ کہنے پر سپاف کے 11کارکنوں پر مقدمہ

میر پور خاص: پاکستان رینجرز کے خلاف نازیبا کلمات کہنے اور پوسٹر لگانے پر سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے 11 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ٹنڈو الہیار میں رینجرز کی جانب سے سپاف کے رہنماجاوید بلوچ کو گرفتار کیا گیا تھا ،جس کے خلاف میرپورخاص میں سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈیریشن کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا ، اور الزام لگایا گیا ہے کہ رینجر کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا، گزشتہ شب ٹاﺅن تھانے پر رینجرز کے سب انسپکٹر باچاخان کی مدعیت میں سپاف کے کارکنوں زبیر خاصخیلی ،راجو عرف فیضان بلوچ ،وقار بلوچ اور دیگر 8نا معلوم افراد سمیت 11 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ مذکورہ ملزمان نے رینجرز کے خلاف نا زیبا کلمات کہے اور پوسٹرز و بینرز آویزاں کئے ۔

Next Post

دودھ کی قیمتوں میں اضافہ عوا م کے ساتھ ظلم ہے: جماعت اسلامی حیدر آباد

Sat Apr 5 , 2014
حیدرآباد: جماعت اسلامی ضلع حےدرآبادکے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحمیدقریشی اور جماعت اسلامی زون شرقی کے امیر ڈاکٹراخلاق لودھی نے اپنے ایک مشترکہ بیان مےں کہاہے کہ ددوھ کی قیمت مےں بلاجوازاضافہ شہریوں کے ساتھ ظلم ہے ۔انتظامیہ دددھ کی من مانی قیمت مےں اضافے کے خلاف فوری نوٹس لے ۔انھوں نے کہاکہ دددھ کے ہول سیلر اور ڈیری فارم مالکان […]