پاکستان آپ کے استقبال کے لیے تیار ہے،شہباز شریف کی نوازشریف سے ٹیلیفونک گفتگو

دبئی/لاہور(پی پی آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان آمد کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے شہباز شریف اور نواز شریف میں ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف سے فون پر رابطہ کیا اور پاکستان واپسی کے حوالے سے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔پی پی آئی کے مطابق    ٹیلیفونک رابطے میں سعودیہ اور دبئی میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ نوازشریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو اہم ہدایات بھی دیں۔

Next Post

پاکستان تحریک انصاف کو 22 اکتوبر کو لاہور میں جلسے کی اجازت

Fri Oct 20 , 2023
لاہور (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کو 22 اکتوبر کو لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 22 اکتوبر کو لاہور کاہنہ این اے 123 میں جلسے کی اجازت دے دی۔ پی پی آئی کے مطابق     اس سے قبل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت […]