اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ ’جنوری میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے انتخابی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ مارچ کے فورا بعد انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔‘پی پی آئی کے مطابق لیگی رہنما نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنما پہلے شرطیں لگایا کرتے تھے کہ میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے، اب وہی لوگ نواز شریف کی واپسی کا سن کر ڈیل کا الزام لگارہے ہیں۔ ’پرویز خٹک اور محمود خان دونوں سابق وزرائے اعلٰی رہ چکے ہیں مگر صوبے میں آپ ان کی کارکردگی دیکھ لیں تو آپ کو کچھ نظر نہیں آئے گا، امیر مقام نے مزید کہا کہ ’مسلم لیگ ن کا کسی سے اتحاد کرنے کا فیصلہ قبل ازوقت ہے کیونکہ قائد محمد نواز شریف کے واپسی کے بعد اس پر مشاورت ہوگی۔ متعدد سیاسی رہنما ہماری پارٹی میں شمولیت کے منتظر ہیں ’میاں محمد نواز شریف نے جن رہنماؤں کو سب سے زیادہ نوازا انہوں نے پارٹی کو بدلے میں کیا دیا، یہ سوال ان سے ہونا چاہیے؟ جو لوگ آج پارٹی سے گلے شکوے کر رہے ہیں انہوں نے مشکل حالات میں خود کو پارٹی سے الگ کیا اب ایسے لوگوں کو کیوں اہمیت دی جائے۔‘
Next Post
پاکستان آپ کے استقبال کے لیے تیار ہے،شہباز شریف کی نوازشریف سے ٹیلیفونک گفتگو
Fri Oct 20 , 2023
دبئی/لاہور(پی پی آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان آمد کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے شہباز شریف اور نواز شریف میں ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف سے فون پر رابطہ کیا اور پاکستان واپسی کے حوالے سے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔پی پی آئی […]