کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرکاری ملازمین کویومیہ الاؤنس کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے ادائیگی محدود

  اسلام آباد (پی پی آئی)    سرکاری ملازمین کو ادا کیے جانے والے یومیہ الاؤنس کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے وزارت خزانہ نے غیر ملکی دعوت ناموں پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کی ادائیگی محدود کردی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کے دفاتر کو وزرات خزانہ کی جانب سے یہ احکامات موصول ہوئے ہیں کہ تمام اکاؤنٹ افسران نئے احکامات کی روشنی میں بلز کی ادائیگی سے قبل سے مزید جانچ کریں۔ کیونکہ’سرکاری ملازمین اپنے غیر ملکی دوروں اور چھوٹے کورسز کے لیے بھی سرکاری خزانے سے یومیہ الاؤنس اور دیگر الاؤنسز حاصل کر رہے ہیں حالانکہ ان کی ادائیگی بین الاقوامی ایجنسیوں اور غیر ملکی حکومتوں کی طرف سے بھی کی جاتی ہے میزبان ممالک میں ’سرکاری مہمان‘ کا درجہ حاصل کرنے والے افسران کو ڈیلی الاؤنس کا صرف 30 فیصد حصہ دیا جاتا ہے اور ان کو بورڈنگ اور قیام فراہم کرتے ہیں۔۔