ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق آج ہالا میں رابطہ اخوان سندھ کنونشن سے خطاب کرینگے

ہالہ(نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان  کے امیرسراج الحق اتوار22اکتوبر سے سندھ کا دوروزہ دورہ کریں گے، پی پی آئی کے مطابق وہ 22اکتوبر کو شام سندھ کی معروف دینی درسگاہ جامعہ منصورہ ہالا میں رابطہ اخوان سندھ کے کنونشن سے خطاب اور23اکتوبر کو سندھ کے معروف آبادگار زرعی ماہراور سندھ آبادگار بورڈ کے صدر رئیس عبدالمجید نظامانی کی وفات پر ان کے گوٹھ باقر نظامانی  پہنچ کر لواحقین سے تعزیت  کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق  ہالا، حیدرآباد،ٹنڈومحمد خان،ٹھٹہ اور کراچی میں بھی مختلف دعوتی،تنظیمی عوامی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت  بھی  ان کے شیڈول میں شامل ہے۔محمد حسین محنتی ودیگررہنما بھی انکے ساتھ ہوں گے۔