چیئرمین میونسپل کمیٹی پلندری کی نشست پر ضمنی الیکشن 2نومبر کو ہو گا

مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی) آزاد کشمیرالیکشن کمیشن نے  میونسپل کمیٹی پلندری ضلع سدھنوتی میں چیئرمین بلدیہ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد خالی نشست پر ضمنی الیکشن کی پولنگ 2نومبر کو ہو گی۔ترجمان آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 21 سے 25اکتوبر تک داخل کروائے جا سکیں گے،پی پی آئی کے مطابق جانچ پڑتال 25اکتوبر کو ہوگی، اہل امیدوار وں کی فہرست 25اکتوبر کو آویزاں ہو گی، مستردگی کیخلاف اپیل 25اور 26اکتو تک کی جا سکے گی، اپیلوں کی سماعت اور فیصلے 27اکتوبر کو ہونگے، الیکشن سے دستبرداری کی آخری تاریخ 28اکتوبر ہے، امیدوار وں کی حتمی فہرست 28اکتوبر کو آوایزاں اور پولنگ 2نومبر کو ہو گی۔

Next Post

جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق آج ہالا میں رابطہ اخوان سندھ کنونشن سے خطاب کرینگے

Sat Oct 21 , 2023
ہالہ(نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان  کے امیرسراج الحق اتوار22اکتوبر سے سندھ کا دوروزہ دورہ کریں گے، پی پی آئی کے مطابق وہ 22اکتوبر کو شام سندھ کی معروف دینی درسگاہ جامعہ منصورہ ہالا میں رابطہ اخوان سندھ کے کنونشن سے خطاب اور23اکتوبر کو سندھ کے معروف آبادگار زرعی ماہراور سندھ آبادگار بورڈ کے صدر رئیس عبدالمجید نظامانی کی وفات پر […]