آسٹریلین اوپن : جوکووچ اور سرینا کا فاتحانہ آغاز ،سارہ ایرانی آﺅٹ

میلبورن: سربین ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ اورامریکا کی سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا، اٹلی کی سارا ایرانی اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے میز سنگلز کے پہلے راونڈ کے میچ میں سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے سلواکیہ کے لوکاس لیکو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر دوسرے راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین، سات چھ اور چھ ایک رہا۔ ویمنز سنگلز میں عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے آسٹریلیا کی ایشلگ بارٹی کو زیر کرکے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔سرینا نے چھ دو اور چھ ایک سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔ اٹلی کی سارہ ایرانی کو پہلے راونڈ میں جرمنی کی جولیا جورجز نے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

Next Post

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا سے سیریز کھیلے گی

Wed Jan 15 , 2014
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا سے سیریز کھیلے گی۔ پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کو سیریز میں تین کی بجائے دو ٹیسٹ میچز کرانے کی تجویز دی ہے۔ پاکستان اور آسٹرلیا کے درمیان سیریز اکتوبر میں شیڈول ہے، پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا کو تجویز دی ہے کہ سیریز میں تین کی بجائے دو ٹیسٹ کرائے جائیں، تیسرے […]