شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کل سے 9 مئی میں گرفتار افراد کی رہائی کا مشن شروع، شیخ رشید

راولپیندی)پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ کل سے 9 مئی کے گرفتار افراد کی رہائی کا مشن شروع کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں ساری قوم کا، اپنی ماؤں بہنوں بیٹیوں کا شکر گزار ہوں جن کی دعاؤں سے کم و بیش 40 روزہ چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی، مجھے نہیں معلوم کہ میں نے یہ چلہ کس جگہ پر کاٹا ہے، لیکن مجھے چلے کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش ہیں یا چھپے ہوئے ہیں یا جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہو گئی ہے یا جو بے گناہ جیلوں میں ہیں ان کو عام معافی دلانا ہے۔ ساری قوم اس پر امن مشن میں میرا ساتھ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل سے میں اس مشن کا آغاز کر رہا ہوں، قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی، اور اللّٰہ ہمیں اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا۔   واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید چند روز قبل ہی تقریباً ایک ماہ بعد منظر عام پر آئے تھے، اور معروف اینکر منیب فاروق کو پہلا انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں چلے پر گیا ہوا تھا، جہاں کافی کچھ سوچنے کا موقع ملا، اللہ نے زندگی میں پہلی بار 40 دن لگانے کا موقع دیا اور تبلیغ میں چلے کے دوران مجھے کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ سب نے میرے ساتھ تعاون کیا اور سارے ایام خوش اسلوبی سے گزر گئے۔