نیویارک (پی پی آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ (آج)اتوارکو نیویارک میں کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا،واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کوآئی سی سی ورلڈکپ میں امریکہ کے خلاف شکست کا سامنا کر نا پڑا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں نوآموز امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دیدی جس کے باعث پاکستانی ٹیم پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔