غیر معیاری امپائرنگ کیلئے ڈی آر ایس سسٹم بہتر ہے : مارک اسٹیووا

سڈنی(پی پی آئی ) ایشز سیریز میں عثمان خواجہ کو غلط آﺅٹ دینے کے باوجود آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا کہتے ہیں کہ موجودہ امپائرز کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے انہیں ڈی آر ایس کا استعمال بہتر لگتا ہے۔ آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ کو اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے پہلے دن امپائر ٹونی ہل نے گریم سوان کی گیند پر کاٹ بی ہائینڈ آو¿ٹ قرار دیا تھا۔ آسٹریلوی بیٹسمین نے ریفرل مانگا تو تھرڈ امپائر کمار دھرما سینا نے بھی انہیں آﺅٹ قرار دیا۔ اس واقعے پر کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی سے شدید احتجاج کیا لیکن سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا ڈی آر ایس سسٹم کے حق میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈی آر ایس میں غلطیاں ہوسکتی ہیں لیکن یہ سسٹم امپائرنگ سے بہتر ہے۔ ٹیکنالوجی بہتر بنا کر غلطیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اگر امپائرنگ کا معیار اعلیٰ نہیں تو ڈی آر ایس کا استعمال ہی حل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بیونس آئرس :ارجنٹائن فٹبال لیگ میں سارس فیلڈ کا فاتحانہ آغاز

Sun Aug 4 , 2013
بیونس آئرس(پی پی آئی )ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں ویلیز سارس فیلڈ نے پہلی کامیابی سمیٹ کر سیزن کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں فٹ بال لیگ سیزن کا آغاز ہو چکا ہے،افتتاحی میچ میں سارس فیلڈ کی ٹیم نے ٹائیگر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی،میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان […]