فیصل آباد(پی پی آئی)فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہاہے کہ فیصل آباد چیمبرٹریڈ،انڈسٹری،کامرس سے متعلقہ 118سیکٹرزو سب سیکٹرز کے 9000 ممبران کے ساتھ ملک کا تیسرا بڑا چیمبر بن گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد پاکستان کے عین وسط میں واقع ہے اسلئے یہ شہر ای کامرس کا بھی محور بن سکتا ہے جبکہ یہاں سے سکھر تک رسائی کراچی سے بھی آسان ہے۔انہوں نے کہاکہ فیڈمک کے بورڈ ممبر کے طور پر انہوں نے اس شہر کو ائیر لاجسٹکس کے طور پر ترقی دینے اور یہاں فلائنگ کلب بنانے پر بھی کام شروع کیا تھا مگرشومئی قسمت اسے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیا گیا،اسی طرح فیڈمک میں آئی ٹی پارک او
ر میڈیکل سٹی کا بھی منصوبہ تھااسلئے ان کی دعا ہے کہ اللہ کرے حالات بہتر ہوں اور ہم اپنی کوششوں کو دوبارہ شروع کر سکیں۔ڈاکٹر خرم طارق نے فیسکو کے بارے میں بتایا کہ یہ بجلی کی بہترین تقسیم کار کمپنی ہے جس کی وصولیاں 99.2 فیصد ہیں لیکن اس کے باوجود فیصل آباد کے صنعتکار اور عوام دوسری تقسیم کار کمپنیوں کی نا اہلی کی سزا بھگت رہے ہیں۔