سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لسبیلہ کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق

لسبیلہ (پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے لیے گئے ایک اور ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس مثبت نمونوں کی تعداد 173 ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کے ایک  افسرنے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے تصدیق کی کہ لسبیلہ میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ رواں برس ضلع لسبیلہ سے تیسرے ماحولیاتی نمونے میں وائرس مثبت آیا ہے، گزشتہ 2 مثبت نمونے 23 جنوری اور 22 اپریل کو لیے گئے تھے، وائرس کی وائی بی 3 اے کلسٹر کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے، رواں سال 11 جنوری کو کراچی شرقی میں ماحولیاتی نمونے میں پائے جانے والے وائرس سے 99.44 فیصد جینیاتی طور پر منسلک ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں برس 44 اضلاع سے 173 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 2023 میں 28 اضلاع سے 126 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی