عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن معیزاللہ بیگ کی ٹیم کیساتھ وطن واپسی

کراچی: دبئی میں ہونے والی ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے معیز اللہ بیگ ٹیم کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ۔ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں 17 ممالک کے136 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے معیز اللہ نے چوبیس میں سے انیس مقابلے جیتے اور امریکا کے ٹم برائنٹ کو شکست دیکر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستانی ٹیم میں شامل جویریہ مرزا نے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم کا کراچی ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

Next Post

جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جیک کیلس پر ناقص پرفارمنس کا دباﺅ بڑھ گیا

Tue Dec 17 , 2013
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سینئر آل راﺅنڈر جیک کیلس پر ناقص پرفارمنس کی وجہ سے دباﺅ بڑھ گیا۔ ان کی گذشتہ 9 ٹیسٹ اننگز میں اوسط فقط 17.77 رہی جس کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بھی خطرے میں دکھائی دینے لگی ہے، بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کیلس کو اس بڑھتے ہوئے دباﺅ سے نجات کیلئے بڑی اننگز […]