دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے ایمپائروںاور ریفری کا اعلان کر دیا ۔آئی سی سی نے مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل کے لیے فیلڈ ایمپائر اور ریفری کا اعلان کر دیا ، سری لنکا اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ فائنل کے لیے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایمپائر آئی این گولڈ اور رچرڈ کیٹلبورف کوفیلڈ ایمپائر ، روڈ ٹکر کو تھرڈ ،بروس اوکسینفرڈ کو چوتھے ایمپائرجبکہ ڈیوڈ بو ن کو میچ ریفری مقرر کر دیا ہے ۔ آسٹریلیا اور انگلینڈکی خواتین کے فائنل کے لیے رنجن مدوگالے کو میچ ریفری ، پاکستان کے علیم ڈار اور میرس ایراسموس کو فیلڈ جبکہ بلی باﺅڈن اور ایس روی کو تھرڈ او ر چو تھے ایمپائر کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔
Next Post
بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروباری سر گرمیاں متاثر ہونے کاخدشہ ہے: ڈاکٹر ظفر کمالی
Mon Apr 7 , 2014
میر پور خاص: ایم کیو ایم کے ممبر سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے میرپور خاص میں کاروباری سر گرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ ڈاکٹر ظفر کمالی نے میرپور خاص میں عوامی شکایات پر کہاکہ میر پور خاص میںبجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 9گھنٹے سے تجاوز کرگیاہے، کاروباری سرگرمیاں شدید […]
