پرتگال کار ریلی: فن لینڈ کے ڈرائیور میکو ہرونن سر فہرست

لیزبن: فن لینڈ کے میکو ہروونن نے پرتگال ورلڈ کار ریلی کے دوسرے روز زبردست ڈرائیونگ کے ساتھ برتری حاصل کر لی۔پرتگال کے پرخطر راستوں پر ورلڈ کار ریلی کے دوسرے روز بھی دلچسپ مقابلے ہوئے۔دشوار راستوں پر ہونیوالی ریس کے دوران کئی گاڑیوں کو حادثات کا سامنا بھی کرنا پڑا ، مشکل حالات میں ڈرائیونگ میں ناکام ہونیوالوں میں ویلز کے ایونز ، پولینڈ کے رابرٹ کیوبیکا اور فن لینڈ کے ماتا شامل ہیں،دوسرے دن کے ایونٹ میں فن لینڈ کے میکو نے زبردست ڈرائیونگ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ایونٹ میں مجموعی طور پر ورلڈ چیمپئن سیباسٹین اوگئیر کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ ہروونن3 اعشاریہ 7 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ورلڈ کار ریلی کے تیسرے روز ڈرائیورز 150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔

Next Post

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل کے لیے میچ انتظامیہ کا اعلان

Sat Apr 5 , 2014
دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے ایمپائروںاور ریفری کا اعلان کر دیا ۔آئی سی سی نے مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل کے لیے فیلڈ ایمپائر اور ریفری کا اعلان کر دیا ، سری لنکا اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ فائنل کے لیے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایمپائر […]