کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کنونشن پر پولیس کا دھاوا، متعدد کارکن گرفتار 

اضلاع(پی پی آ ئی)کاہنہ کے علاقے میں کاہنہ کے علاقے میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے باوجود پولیس نے تحریک انصاف کنونشن کیمتعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس اہلکاروں نے کریک ڈاؤن کرکے کنونشن کیلئے جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے 55 افراد کو حراست میں لے لیا۔  پولیس نے کنونشن منعقد کرنے والے رہنما کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا۔ دفتر کے شیشے توڑ دیے اور پی ٹی آئی کے لگے فلیکس اور پوسٹر بھی پھاڑ دیے۔ کارکنوں کو پریژن وین میں ڈال کر تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ این اے 123 کاہنہ میں 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دی ہے۔پہلے پہل لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس پر پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو اجازت نہیں تو پھر کسی کو بھی جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔