دبئی: سری لنکا کے خلاف سیریز کا فاتحانہ آغاز کرکے قومی ٹیم ٹی 20رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔سیریز کے افتتاحی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹ سے ہرا دیا۔ اس سے گرین شرٹس نے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔ ساتھ ہی حفیظ الیون کو رینکنگ میں بھی ایک درجہ ترقی مل گئی ہے۔ پاکستان اب چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ 13دسمبر کو شیڈول اسی میدان پر سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر پاکستان ناصرف لنکن سے جیت کا خواب چھین سکتا ہے بلکہ مہمان ٹیم کو رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے بھی محروم کر دے گا۔