کراچی(پی پی آئی)پیپلز پارٹی کیجانب سے ملک بھر میں مادر جمہوریت محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی 12 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر منعقدہ تقاریب میں بیگم نصرت بھٹو کی جمہوری خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابقمقررین نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لئے جدوجہد اور قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ بیگم نصرت بھٹو نے نہ صرف آمریت کو للکارا بلکہ جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں بے پناہ سختیاں بھی برداشت کیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں آج جمہوریت بھٹو خاندان کی جدوجہد اور قربانیوں کی مرہون منت ہے
Next Post
سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل بحالی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر
Mon Oct 23 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں […]