اسٹاک ایکسچینج میں 6 سال بعد 51 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

کراچی (پی پی آئی)گزشتہ ہفتے 6 سال بعد 50 ہزار کی حد عبور کرنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 51 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت رجحان کے باعث  سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ   پہنچا ہے۔۔اپی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11بج کر 48 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 651 پوائنٹس یا 1.28 فیصد اضافے کے بعد 51 ہزار 383 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جوآخری کاروباری روز 50 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔پی پی آئی کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ سرمایہ کاروں کے لیے ’مارکیٹ کی قدر‘ زیادہ اہمیت رکھتی ہے، 2017 کے مقابلے میں اب بھی 70 فیصد کم ہے کہ 2017 کی اصل کارکردگی پر پہنچنے کے لیے انڈیکس کو ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرنی چاہیے۔۔اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ پیش رفت پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، ایئر لنک کمیونی کیشن لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ، اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے اسٹاک میں دیکھی گئی۔

Next Post

”خاور مانیکا کو بھی طلب کر لیتے ہیں وہی بتائیں گے طلاق کب دی“

Mon Oct 23 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کے دوران سول جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا کو بھی طلب کر لیتے ہیں،خاور مانیکا ہی عدالت کو بتائیں گے کہ طلاق کب دی تھی۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد […]