اسلام آباد (پی پی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کے دوران سول جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا کو بھی طلب کر لیتے ہیں،خاور مانیکا ہی عدالت کو بتائیں گے کہ طلاق کب دی تھی۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی پیش ہوئے۔عدالت نے وکیل صفائی شیر افضل مروت کے آنے تک انتظار کرنے کی ہدایت کی، جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ شیر افضل مروت آجائیں، دونوں کے دلائل ایک ساتھ سن لیں گے۔پراسیکیورٹر رضوان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو بھی عدالت طلب کیا جائے، اگر عدالت طلب نہیں کرنا تو اڈیالہ جیل میں ٹرائل کیاجائے،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس کر دیں، میں بھی چیف کمشنر سے درخواست کروں گا۔جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ درخواست دے دیں، خاور مانیکا کو بھی طلب کر لیتے ہیں،خاور مانیکا ہی عدالت کو بتائیں گے کہ طلاق کب دی تھی۔
Next Post
توشہ خانہ اور 190ملین پاونڈ کیس میں عمران کی ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت 25اکتوبر تک ملتوی
Mon Oct 23 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)توشہ خانہ اور 190ملین پاونڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ اور 190ملین پاونڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق […]