حیدرآباد: ڈسٹرکٹ مینارٹی الائنس کی جانب سے سندھ میںاقلیتی برادری کی عبادت گاہوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مینارٹی الائنس کے چیئرمین پونجوبھرماررمیش جاوریہ کر رہے تھے ۔ڈ سٹرکٹ مینارٹی الائنس کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ کہ اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں پر حملے سندھ میں مذہبی فسادات بھڑکانے کی ایک سازش ہے جس میں تیسری قوت ملوث ہے کوئی بھی مسلمان ایسی حرکت نہیں کر سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی ہندو ایک پر امن قوم ہے۔اس موقع پر انھوں نے حکومت سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ ہماری عبادت گاہوں اوراکاروبار سمیت تمام اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔
Next Post
جما عت اسلامی کے تحت آئی کیمپ اتوار کو لگایا جائے گا
Fri Apr 4 , 2014
کراچی: جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت ضلع کے 4مقامات پر مفت آئی اسکریننگ کیمپ اتوار کولگایا جائے گا۔مفت آئی اسکریننگ کیمپ اولڈ سٹی میں عبد الکریم ویانی ڈسپنسری ، اخلاص میڈیکل سینٹر کلاکوٹ لیاری ، نیشنل آئی ڈپو رتن تلاﺅ کلفٹن اورجونیجو ٹاﺅن اعظم بستی میں لگائے جائیں گے ۔جہاں شہریوں کی مفت اسکریننگ کی جائے گی اور مفت […]
