سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 لاہورکے مختلف علاقوں کے پٹرول پمپوں پرپیمانوں میں ہیر پھیر

 لاہور (پی پی آئی) لاہور میں شہریوں نے شکایت کی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپوں پرپیمانوں میں ہیر پھیر کے ذریعہ پورے پیسے وصول کرکے پٹرول کی کم مقدارفراہم کی جارہی ہے انھوں نے نشاندہی کی کہ بارہا شکایا ت  کرنے کے باوجوداوگرا نے  ہنوزپٹرول پمپ پیمانوں میں ہیر پھیر کی خبروں کا نوٹس نہیں لیا۔  حالانکہ انفورسٹمنٹ ٹیم کو پٹرول ڈسپنسرز میں ہیر پھیر کرنے والے مالکان کے خلاف از خود کارروائی کرتے رہنا چاہئے۔پی پی آئی کے مطابق  شہریوں نے  یہ شکایت بھی  کی کہ متعدد پٹرول پمپوں پر اوزان و پیمانہ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ شہریوں سے پورے پیسے وصول کرکے پٹرول کی کم مقدار دی جاتی ہے۔صارفین شکایت کرتے نظر آرہے ہیں کہ سنکڑوں پمپوں پر پٹرول ڈسپنسرز میں ہیر پھیر کر کے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ انفورسمنٹ ٹیم کو  فیلڈ میں جا کر چھاپے مارنے اور ہیر پھیری میں ملوث پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنا چاہئے۔