سری نگر (پی پی آئی)متحدہ مجلس علما مقبوضہ جموں وکشمیر کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظربندی اور انہیں جمعہ کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے پر مقبوضہ وادی کی مساجد میں علمائے کرام نے سخت تشویش ظاہر کی متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر کے سرکردہ اراکین نے افسوس ظاہر کیاکہ قابض انتظامیہ نے انکی مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں پر قدغن عائد کر رہی ہے۔ انہوں نے میرواعظ کی نظربندی پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی وجہ سے جامع مسجد کے منبر و محراب گزشتہ4 سال سے زائد عرصے سے رشدو ہدایت، قال اللہ وقال الرسول ﷺ پر مبنی مواعظ حسنہ اور دعوت و تبلیغ سے مکمل طور پر خاموش ہیں۔علاوہ ازیں میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظربندی کیخلاف احتجاج اور رہائی کیلئے مظاہرے کئے گئے۔
Next Post
کوئٹہ میں بھکاریوں کی بہتات،بھیک دئیے بغیر گزرنا مشکل
Tue Oct 24 , 2023
کوئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ میں بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے، کوئٹہ کی معروف شاہراہیں،بگٹی چوک، ایم اے جناح روڈ، سریاب روڈ، سورج گنج روڈ،اولڈ سمنگلی،سریاب ٹاؤن اور جی او آر کالونی سمیت مختلف علاقے گداگروں کی آماج گاہ ہیں، پی پی آئی کے مطابق بھیک مانگنے کے دھندے میں بزرگ، بچے اور خواتین سمیت تمام […]