حریت رہنمامیرواعظ عمر فاروق کو گیارھویں شریف کے اجتماع سے خطاب کی اجازت نہیں ملی

 سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر   میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ  حریت رہنمامیرواعظ عمر فاروق کی مذہبی سرگرمیوں پر  بھی مودی حکومت نے  پابندی  عائد کردی  کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انجمن اوقاف نے کہا کہ میرواعظ کو مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تبلیغی سرگرمیوں سے بھی روکا جارہا ہے۔بیان کے مطابق  میرواعظ کو آستانہ عالیہ پیر دستگیر صاحب خانیار میں حضرت پیران پیر شیخ سید عبدالقادر جیلانی ٓ کی گیارھویں شریف کی محفل سے خطاب کرنا تھا لیکن انتظامیہ نے انہیں وہا ں جانے کی اجازت نہیں دی۔ قبل ازیں میر واعظ کو سرائے بالا سرینگر میں بھی محفل میلاد  میں شرکت سے روکا گیا تھا۔انجمن اوقاف نے اپنے بیان میں کہا کہ میرواعظ کے تبلیغی خطاب کو سننے کیلئے آستانہ عالیہ پیر دستگیر صاحب خانیار میں کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے لیکن انہیں وہاں نہ پا کر وہ شدید مایوس ہوئے۔ بیان میں میر واعظ کی دوبارہ نظر بند ی کو سراسر بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا گیاکہ انتظامیہ ایک طرف مقبوضہ علاقے میں حالات کی بہتری کے دعوے کر رہی ہے لیکن دوسری لوگوں کو مذہبی سرگرمیوں سے بھی روک رہی ہے۔میر واعظ عمر فاروق کو 22ستمبربروز جمعہ چار برس سے زائد عرصے کی غیر قانونی نظر بند ی کے بعد رہا کر کے جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے اور خطہ دینے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم انہیں گزشتہ جمعہ کو دوبارہ گھر میں نظر بند کیا گیا۔

Next Post

  کشمیر پرغاصبانہ  بھارتی قبضہ کیخلاف دنیا بھر میں آباد کشمیری آج یوم سیاہ  منائیں گے

Wed Oct 25 , 2023
 سری نگر (پی پی آئی)کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں آباد کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔27 اکتوبر 1947  کو بھارت نے تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی […]