سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے دیگر حصوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جمعہ کو مکمل ہڑتال کریں۔پوسٹر کل جماعتی حریت کانفرنس، ریزسٹنس یوتھ فورم جموں و کشمیر، جموں و کشمیر وارثین شہدا، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، جموں و کشمیر سٹوڈنٹس یوتھ فورم، جموں و کشمیر جسٹس اینڈ پیس انیشیٹو، نوجوانانِ حریت جموں کشمیر، جموں کشمیر اسٹوڈنٹس فورم اور دیگر تنظیموں نے چسپاں کیے ہیں۔پوسٹروں میں لکھا ہے 27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے کیونکہ اس بھارتی سامراج نے1947میں اس روز ننگی جارحیت کرتے ہوئے جموں وکشمیر کی سرزمین پر کشمیریوں کی خواہشات کے منافی قبضہ کیا۔ پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں ”ایکس، فیس بک اور واٹس ایپ“وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔
Next Post
عام انتخابات کی تیاریاں تیز‘ بلاول کا خیبرپختونخواہ میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
Wed Oct 25 , 2023
پشاور (پی پی آئی) پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹو زرداری چند روز خیبرپختونخواہ میں قیام کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں انتخابی مہم کا محاذ سنبھالیں گے، اس سلسلے […]
