بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیرکیے جانے والے رام مندر کے افتتاح کے لیے مدعو کرلیا گیا۔شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے وزیراعظم مودی سے ملاقات میں بھگوان رام کی مورتی کی تنصیب کی تاریخ 22 جنوری 2024 کا بتاتے ہوئے انہیں شرکت کی دعوت دی۔بھارتی وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں ملاقات کیلئے آنے والے ٹرسٹ کے عہدیداروں کی تصویر شیئرکی، مودی نے کیپشن میں لکھا، ’جے سیا رام! آج کا دن جذبات سے بھراہے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے عہدیدار میری رہائشگاہ پر مجھ سے ملنے آئے اور شری رام مندر کی پوجا کے موقع پر ایودھیا آنے کی دعوت دی۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اپنی زندگی میں اس تاریخی موقع کا مشاہدہ کروں گا‘۔راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے 22 جنوری کو ایودھیا مندر میں بھگوان رام کی مورتی نصب کرنے کی بات کرتے ہوئے عوام سے اس موقع پر ملک بھر کے مندروں میں پروگرام منعقد کرنے کی اپیل کی تھی۔
Next Post
مفتاح نے گورنر ی کیلئے میرے آفس کے کارپٹ گھسا دئیے: اسحاق ڈار
Thu Oct 26 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے گورنر بننے کے لیے میرے آفس کے کارپٹ گھسا دئیے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ بنایا کام نہیں کر سکے۔ کچھ لوگوں میں ظرف نہیں ہوتا