عامر سہیل افغان بلے بازوں کی تربیت کر یں گے

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر عامر سہیل افغان بلے بازوں کی ٹریننگ کریں گے۔ افغان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ایک ہفتے کے لیے کراچی میں لگایا جائے گا۔عامر سہیل کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کبیر خان نے انھیں ایک ہفتے کے تربیتی کیمپ میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ شرکت کرنے کی درخواست کی ہے جسے انھوں نے قبول کر لیا ہے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کا ایک ہفتے کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا جس میں پاکستان کے دو سابق کپتان راشد لطیف اور عامر سہیل کھلاڑیوں کی ٹریننگ کریں گے۔ راشد لطیف وکٹ کیپنگ جبکہ عامر سہیل بلے بازوں کو بیٹنگ ٹپس دیں گے۔ عامر سہیل کو اس سے پہلے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا جبکہ نجم سیٹھی پی سی بی کے چیئر مین بنتے ہی انھیں چیف سلیکٹر کے عہدے سے فارغ کر دیا ۔

Next Post

ٹنڈو محمد خان میں بچوںکی لڑائی ، بڑوں کی فائرنگ سے خا تون جاںبحق

Wed Apr 9 , 2014
ٹنڈو محمدخان:  ٹنڈومحمدخان میں بچوں کی لڑائی میں فائرنگ سے خاتوں جان بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔ ٹنڈو محمدخان کے علاقے بختاور کالونی میں روڈ پر بچوں کے کرکٹ کھیلنے کے تنازعہ پر مقامی دکان دارغفار خاصخیلی نے بچوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 18سالہ لڑکا صدام سومرو اور پانچ سالہ بچہ وقاص زخمی ہوگئے جبکہ […]