امجد صابری قتل کیس، ماسٹر مائنڈ سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

 کراچی (پی پی آئی)معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں گرفتار ماسٹر مائنڈ قاسم رشید سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا گیا۔ دہشت گرد قاسم رشید عرف گنجا کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے بتایا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کراچی نے چند روز قبل کارروائی کے دوران پٹیل پاڑہ کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ قاسم رشید نے عاصم کیپری اور اسحق بوبی کو اکسا کر امجد صابری، رینجرز کے 4 جوانوں اور شیعہ کمیونٹی کے 4 افراد کو قتل کرایا تھا۔

Next Post

ریلوے ملازمین کا احتجاج،لاہور سے کراچی ٹرین آپریشن بند

Fri Oct 27 , 2023
لاہور(پی پی آئی)ریلوے ملازمین  نیتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر  احتجاج  کرتے ہوئے لاہور سے کراچی ٹرین آپریشن بند کردیا اور واشنگ لائن پر احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق احتجاج کے باعث لاہور سے کراچی ٹرین آپریشن بند ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس، پاک بزنس […]