ریلوے ملازمین کا احتجاج،لاہور سے کراچی ٹرین آپریشن بند

لاہور(پی پی آئی)ریلوے ملازمین  نیتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر  احتجاج  کرتے ہوئے لاہور سے کراچی ٹرین آپریشن بند کردیا اور واشنگ لائن پر احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق احتجاج کے باعث لاہور سے کراچی ٹرین آپریشن بند ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس، پاک بزنس اور قراقرم ایکسپریس روانہ نہ ہو سکی ہیں۔احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک مین ٹریک کو بند رکھا جائے گا۔ریلویز کے ایف این سی او، ڈپٹی ڈی ایس لاہور واشنگ لائن مذاکرات کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

Next Post

 امجد صابری قتل کیس، ماسٹر مائنڈ سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

Fri Oct 27 , 2023
 کراچی (پی پی آئی)معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں گرفتار ماسٹر مائنڈ قاسم رشید سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا گیا۔ دہشت گرد قاسم رشید عرف گنجا […]