اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں اعتماد صرف نوازشریف پر کیا جا سکتا ہے: جاوید لطیف

 اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف نواز شریف پر اعتماد کیا جا سکتا ہے، لوگوں میں جو فاصلے پیدا کر دیئے گئے انہیں نواز شریف ہی ختم کر سکتے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ماضی میں نون لیگ کی قیادت کو جھوٹے کیسز میں پابند سلاسل کیا گیا، نوازشریف کو نا اہل کر کے پاکستان کی معیشت کو ڈبو دیا گیا، کیا قائد ن لیگ کا پاناما میں ذکر تھا، ہماری پارٹی کے خلاف مہم پر اربوں روپے خرچ کئے گئے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کچھ دانشور اور تجزیہ نگار ایسا بیانیہ اور ماحول بنا رہے ہیں جیسے ہمیں انصاف نہیں فیور دی جا رہی ہے، قوم کو یاد ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اربوں روپے خرچ کر کے سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے ہمیں چور اور ڈاکو کے لقب دلوائے گئے، سوشل میڈیا پر قوم بالخصوص نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی کہ ایک فرد کے علاوہ سب چور ڈاکو ہیں، کیا ہمارے ساتھ ناانصافی کو تمام غیر جانبدار تجزیہ نگار اور دانشور تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے، ہم آئین کا تحفظ چاہتے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین جسے چور ڈاکو کہتے تھے وہ بھی کہہ رہے انصاف نہیں ہو رہا، انصاف ہر وقت فاسٹ ٹریک پر ہونا چاہیے، ہم وینٹی لیٹر پر پڑی معیشت کو دیکھ رہے ہیں، آج پاکستان کے اندر دو طرح کے طبقوں کو سہولت دی جارہی ہے، ایک عالمی قوت کے اعلیٰ کار ہیں جن کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالا ہوا ہے۔میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ باوقار ریاست کے طور پر نواز شریف ہی دنیا میں پاکستان کو آگے لیکر جاسکتے ہیں، اداروں سے گزارش ہے کہ خدا کیلئے پاکستان پر رحم کریں، ووٹ کو عزت دیں، جتنا جلدی ہو الیکشن کروائے جائیں، قبولیت پر سودے بازی نہ کی جائے، جتنا جلدی ہو جن کا مینڈیٹ ہے انہیں آنے دیا جائے۔