پرویز الہیٰ کی انٹی کرپشن کیس میں ضمانت واپس لینے کیخلاف درخواست

لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی انٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت واپس لینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق پرویز الہیٰ کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی، جسٹس سلطان تنویر یکم نومبر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ پرویز الہیٰ نے ٹرائل کورٹ کا ضمانت واپس لینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

Next Post

پاکستان میں اعتماد صرف نوازشریف پر کیا جا سکتا ہے: جاوید لطیف

Sat Oct 28 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف نواز شریف پر اعتماد کیا جا سکتا ہے، لوگوں میں جو فاصلے پیدا کر دیئے گئے انہیں نواز شریف ہی ختم کر سکتے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے […]