ثانیہ مرزا ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی شکست پر افسردہ

لاہور: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی شکست پر افسردہ ہو گئیں۔ثانیہ مرزا نے کہاکہ میںنے ورلڈ کپ کا فائنل سیالکوٹ میںسسر الیوں کے ہمراہ دیکھا ، انھوں نے کہا کہ میں بھارت کی کامیا بی کے دعائیں کرتی رہیں لیکن ٹیم جیت نہیں سکی ۔ثانیہ نے شعیب ملک کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹاپ کلاس کھلاڑی ہیں اورجلد ہی فارم میں واپس آئیں گے۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ 18اپریل کو ٹینس سیزن میں حصہ لینے کے لیے یورپ روانہ ہوں گی ۔ ثانیہ مرز ا نے ان افواہوں کی بھی سختی سے تردید کی کہ ان کے اور شعیب ملک کے درمیان دوریا ں پیدا ہورہی ہیں۔

Next Post

آئی پی ایل کے ٹکٹ بلیک میں سو نے کے بھاﺅ فروخت

Wed Apr 9 , 2014
دبئی: انڈین پریمئر لیگ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگے۔16اپریل سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کے میچزکے ٹکٹ ایک ویب سائٹ نے بلیک میں سونے کے بھاﺅ فروخت کرنے شروع کر دیے ہیں،80 درہم میں فروخت ہونے والا ٹکٹ بلیک میں 1500درہم کا بیچا جا رہا ہے۔لیکن بھارت کے معاشی […]