، 15 سے 16 سال کے بچوں کو بھی پتا ہے کہ لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی: مریم اورنگزیب

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، لاڈلا تو وہ ہے جس نے ملک کو تباہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ 16 ماہ میں شہبازشریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا، اس ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے، 15 سے 16 سال کے بچوں کو بھی پتا ہے کہ اس ملک میں لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف عدالتوں اور جیلوں سے بھاگ کر نہیں گئے تھے، قائد مسلم لیگ اقتدار میں آ کر پھر سے سب کچھ ٹھیک کریں گے، پاکستان کے عوام جس کو ووٹ دیں گے، اقتدار پر اس کا حق ہے۔