کراچی (پی پی آئی) عوام بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے تنگ آ گئے، متبادل حل کے طور پر سولر پینلز کی طرف متوجہ ہونے لگے۔دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک اپنی ضروریات کا بڑا حصہ سولر انرجی پر منتقل کر چکے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی سولر پینل سے بجلی حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی میں بھی لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لوگ شمسی پینلز کی طرف متوجہ ہو چکے ہیں، مارکیٹس میں سولر پینلز کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر بڑے پیمانے پر سولر انرجی سے استفادہ کیا جائے توبجلی بحران پر قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
Next Post
سیمنٹ،سریا،بجری اور اینٹوں کی قیمتں آسمان پر
Mon Oct 30 , 2023
سکھر(پی پی آئی)ملک میں حالیہ مہنگائی کے پیش نظر ہر بلڈنگ میٹریل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے،سیمنٹ،سریا،بجری اور اینٹوں کی قیمتں آسمان کو چھو رہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بلڈنگ مٹیریل مہنگانے ہونے کی وجہ سے شہریوں نے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں،ملک میں سیمنٹ کی […]
