کراچی میں نیگلیریا وائرس  سے ایک ہفتے میں 2 اموات

کراچی (پی پی آئی)کراچی میں نیگلیریا وائرس (جسے عام طور پر دماغ کھانے والا امیبا کہا جاتا ہے) کے سبب ایک ہفتے کے قلیل عرصے میں دوسری موت کی محکمہ صحت سندھ نے  تصدیق کی ہے، رواں برس اس مہلک انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ نیگلیریا کے سبب ایک ہفتے کے اندر دوسری ہلاکت نارتھ کراچی میں ہوئی ہے۔اس وائرس کا تازہ ترین شکار 22 سالہ طالب علم بنا، 24 اکتوبر کو اسی علاقے سے  45 سالہ دکاندار اس مہلک انفیکشن کا شکار بن گیا تھا۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ایک نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں  زیر علاج طالبعلم کا نیگلیریا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق 2012 سے کراچی میں نیگلیریا وائرس کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ان میں سے صرف ایک مریض 3 ماہ تک زندہ رہا، رواں برس رپورٹ ہونے والے ایک اور کیس میں متاثرہ مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔

Next Post

توانائی کمپنیاں بجلی مزید ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی خواہاں

Tue Oct 31 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)سال گزشتہ کے 135 ارب روپے کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے باوجود واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) 2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے 22.6 ارب روپے کا نیا دعویٰ کر رہی ہیں، جو صارفین سے 1.8 روپے فی یونٹ کی صورت میں وصول […]