اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے آئینی بحران سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اکتوبر سے فروری تک نیا بجٹ منظور کیا ہے، یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، یہی صورت حال خیبرپختونخوا میں ہونے جا رہی ہے، آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس بات کا اعلان کرے کہ الیکشن کب ہونے ہیں، اگر الیکشن جنوری یا فروری میں نہیں ہوئے تو ایک اور آئینی خلاف ورزی ہو جائے گی۔رضا ربانی نے کہا کہ نصف سینیٹ کی مدت مارچ میں ختم ہو جائے گی، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سمیت نصف ممبران سینیٹ ریٹائر ہو جائیں گے، الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان نہیں کرتا تو آئینی بحران پیدا ہو جائے گا۔
Next Post
آمدن سے زائد اثاثہ جاتت کیس میں سراج درانی کو شوکاز نوٹس،8 نومبر تک جواب طلب
Tue Oct 31 , 2023
کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو شوکاز جاری کر دیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 30 […]
