اسلام آباد (پی پی آئی احتساب عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں 15 نومبر تک توسیع کردی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیا کہ بشریٰ بی بی نے تیسری بار درخواست ضمانت دائر کی ہے جبکہ گزشتہ 2 بار ضمانتوں کی درخواست نمٹا دی گئی تھی اور نیب نے کہا بھی تھا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، انہوں نے ایک ہی گراؤنڈ پر دوبارہ درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کو کم از کم نوٹس تو پہلے دیا جائے۔نیب کے تفتیشی افسر نے اپنا بیان احتساب عدالت میں جمع کروایا، جس میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے جس پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بعدازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی دونوں مقدمات میں ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
Next Post
پنجاب میں اکتوبر سے فروری کے بجٹ کی منظور ی آئین کی خلاف ورزی ہے:سینیٹر رضا ربانی
Tue Oct 31 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے آئینی بحران سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اکتوبر سے […]
