کیلاش فیسٹول کیلئے ذخیرہ کی گئی انگور کی مخصوص شراب چوری

 چترال(پی پی آئی) خیبر پختونخوا کے ضلع چترال  کے گاؤں بریر میں کیلاش فیسٹول چوموس کے لیے بڑی مقدار میں ذخیرہ کی گئی انگور کی مخصوص شراب چوری کر لی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کیلاش قبیلہ نے واضح کیا ہے کہ’اگر ملزمان نے 10 دن کے اندر شراب واپس کر کے معافی نہ مانگی تو قبیلے والے مل کر اپنی قدیم رسم کے مطابق اسے بددعا دیں گے،ان کے ’ہمارے عقائد کے مطابق جو شخص ہمیں ضرر پہنچانے کی کوشش کرتا ہے، قبیلے کے تمام افراد مل کر اسے اجتماعی بددعا دیتے ہیں جس کے بہت خوفناک نتائج ہوتے ہیں۔‘’اکثر ایسے واقعات میں ملوث شخص کو بہت نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

Next Post

قرض پروگرام کا پہلا جائز ہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

Wed Nov 1 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان کے موجودہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے پہلے جائزے سے متعلق بات چیت کرنے کے لیے 2 نومبر کو ملک کا دورہ کرے گا۔ پی پی آئی کے مطابق مشن کے دورہ پاکستان کی آئی ایم ایف کے نمائندہ نے تصدیق […]