نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل اور پنک ربن کی  چھاتی کے سرطان سے متعلق آگہی مہم اختتام پذیر

 کراچی(پی پی آئی)پی ٹی سی ایل گروپ  اور پنک ربن کی  چھاتی کے سرطان سے متعلق آگہی مہم اختتام پذیر ہوگئی۔اس  مہم کا مقصد  چھاتی کے سرطان کے خلاف کوششوں میں لوگوں کو بااختیاراور اس بیماری سے متاثر ہ افراد کی مسلسل حمایت تھا۔ پی پی آئی کے مطابق گروپ نے مہم کے آغاز پر  تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے آفیشل لوگوز کا رنگ تبدیل کرکے گلابی کردیا تھا۔ اس کے بعد ملازمین کو چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص اور روک تھام کے متعلق آگہی  کی  پیغام رسانی مہم چلائی گئی اور   آگہی سیشن کا انعقاد   کیا گیا۔  سیشن کی پینل  ڈسکشن  میں  پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکی جنرل سرجن ڈاکٹر ارم نجیب اور پی ٹی سی ایل  ہیلتھ ٹیم کی ڈاکٹر عاصمہ محفوظ کے علاوہ چھاتی کے سرطان سے صحت یابخاتون  اور ایک مریضہ کے کیئر ٹیکر نے حصہ لیا۔اکتوبر کے پورے  مہینے کے دوران  ملازمین کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ گلابی رنگ کا لباس پہنیں اور  یوفون  ٹاور میں نصب دیوارِ عہد (پلیج وال)  پر سرِ عام  اس مہم  کی   حمایت  کا اظہار کریں۔ اس کے علاوہ یو پیسہ کے ذریعے عطیات جمع کرنے کی ایک مہم بھی چلائی گئی  اور دفاتر کے احاطے میں پاکستان کے اولین بریسٹ کینسر ہسپتال کی تعمیر  کے لیے  ڈونیشن  باکسز بھی رکھ دیے گئے نیز ایدھی ہومز اسلام آباد میں خواتین اور  نوجوان لڑکیوں کو اس بیماری کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے ایک سیشن بھی منعقد کیا گیا۔