نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 کراچی کے 7 جی پی اوز،7  ایچ پی اوز میں شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کا آغاز

کراچی (پی پی آئی)محکمہ ڈاک کی جانب سے نادرا کے اشتراک سے شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کا آغاز کردیاگیا۔ اس سہولت کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوسٹ ماسٹر جنرل نے بتایا کہ اب کراچی کے عوام نادرا کے دفاتر پر لمبی قطاریں لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اپنے نام، پتہ اور ازدواجی کوائف میں ترامیم شہر کے تمام سات جی پی اوز اور سات مخصوص ایچ پی اوز میں جاکر بھی کرواسکتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  انہوں نے کہا کہ کورنگی، گلشن اقبال، حیدری، نیوٹاؤن، صدر سمیت شہر کے تمام سات جی پی اوز میں یہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے صبح نو سے شام چار بجے تک مستعد رہے گا۔۔