شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دیکھیں ہم نے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اکٹھا کر دیا، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

اسلام آباد (پی پی آئی) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کہ دیکھیں ہم نے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اکٹھا کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق عام انتخابات 90 دن میں کرانے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت سے عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کرے، ہم انتخابات کی تاریخ نہیں بدلنے دیں گے۔چیف جسٹس کے استفسار پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ  مخصوص کی جائے جو پتھر پر لکیر ہو۔ پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق نائیک نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ انہیں صدر مملکت سے الیکشن کی تاریخ سے متعلق مشاورت پر کوئی اعتراض نہیں۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ دیکھیں ہم نے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اکٹھا کر دیا، کل کو یہ سرخی نہ لگی ہو کہ ان دونوں پارٹیوں میں اتحاد ہو گیا۔