ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکا، 6افراد جاں بحق

 ڈیرہ اسماعیل خان (پی پی آئی) ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں  6افراد جاں بحق  اور20سے زائد20 زخمی ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے کئی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس وین کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔