تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کیلئے بہنوئی کے گھر چھاپہ

 لاہور (پی پی آئی)) تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں مگر وہ ہاتھ نہیں آ رہے۔ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے بہنوئی کے گھر چھاپہ مارا گیا مگر انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔پی پی آئی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے زیر استعمال 4 گاڑیاں ان کے بہنوئی کے گھر موجود تھیں۔ پی ٹی آئی رہنما محکمہ اینٹی کرپشن کو مطلوب ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھا مگر وہ پکڑے نہیں جا سکے۔ اس چھاپے کے دوران محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کردہ ٹینٹ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔