وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

)وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق 9نومبر جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے یوم اقبال کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دور حکومت میں یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کی تھی۔