جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف پورے پاکستان سے الیکشن لڑے گی،ہر حلقہ سے امیدوار میدان میں اتارینگے:،شعیب شاہین

 اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور وکلا ٹیم کے رکن شعیب شاہین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پورے پاکستان سے الیکشن لڑے گی اور ہر حلقہ سے امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ایک خوش آئند بات ہے 8 فروری کو الیکشن کا انعقاد ہونے جارہا ہے، الیکشن کمیشن نے اپریل کی تاریخ بھی دی تھی، آئین آج کاغذوں میں موجود ہے لیکن حقیقی طور پر معطل ہو چکا ہے۔شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کو ملنے کی بجائے ایک خط لکھ دیا، الیکشن کمیشن امریکی سفیر سے تو ملتا ہے لیکن آئینی سربراہ سے نہیں ملتا، جنوری کے بعد اب آٹھ فروری کی تاریخ طے ہو گئی ہے، اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ آٹھ فروری کو بھی الیکشن ہو جائیں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لیے تمام ادارے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں، ریاست کا مجرم لندن میں کیسے پروٹوکول کے ساتھ گھومتا رہا اور ائیرپورٹ پر بھی انہیں  شاہانہ پروٹوکول دیا گیا، کیا یہ نگران حکومت کے کہنے پر ان کو پروٹوکول دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ زور زبردستی سے سیاسی جماعت کو کریش کرنے کا نقصان ریاست کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سائفر سیاسی انتقام کے سوا کچھ بھی نہیں ہے،۔شعیب شاہین نے مزید کہا کہ آج صرف واحد امید سپریم کورٹ آف پاکستان ہے، لیول پلئینگ فیلڈ کیا ہمارے پاس تو فیلڈ ہی نہیں ہے۔