نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد جلد سعودی عرب کا دورہ کرے گا، میاں کاشف اشفاق

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔ یہ بات اتوار کو پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے پاکستان امپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر کے صدر میاں فریاد احمد رضا کی سربراہی میں فرنیچر سیکٹر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کے معروف کاروباری اداروں کے نمائندہ وفد کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارت کا فروغ اور مشترکہ منصوبوں و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف سی پاکستان کے فرنیچر سیکٹر کی ترقی اور فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ وفد اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ سعودی عرب جا رہا ہے اور ہم سعودی عرب کے کاروباری اداروں اور افراد کے ساتھ فرنیچر کی صنعت میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہشمند ہیں۔دورے کے دوران وفد سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر ہم تجارتی و ثقافتی تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں، روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں اور دیرپا دوستی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ میاں کاشف اشفاق نے امید ظاہر کی کہ اس دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کی کاروباری برادریوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ ملے گا اور فرنیچر کی تیاری، تجارت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں ترقی و تعاون کی راہیں کھلیں گی۔