ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کراچی میں آج شروع ہوگی

کراچی(پی پی آئی)پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 7 نومبر سے رائل روڈیل کلب، ڈی ایچ اے، کراچی میں شروع ہو گی۔چیمپئن شپ میں اعجاز الرحمان اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے،  پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن اور سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے اشراک سے منعقدہ چمپئن شپ میں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ کے چیمپئن انیب شفیع، نیشنل چیمپئن فاضل مانیا سمیت قومی و بین الاقوامی کھلاڑی  حمرا عباس سلڈیرا، علی سوریا، دانیال شاہ، سکندر حیات، شبیر لشکر والا، سلیم بیگ اور محمد حسین چٹھہ شامل ہونگے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجازالرحمن نے  بتایا کہ چیمپئن شپ میں 9 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن سنگلز، ایمچور، لیڈیز، انڈر 22، سینئر، میڈیا، ڈبلز، ڈیف اور مکس ٹیم شامل ہیں۔چیمپئن شپ میں شرکت کے خواہش کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 7 نومبرکو بھی دن دو بجے تک کروا سکتے ہیں، چیمپئن شپ 12 نومبر تک جاری رہیگی۔