کراچی (پی پی آئی)محکمہ صحت سندھ نے کریمینا کانگو کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری کے ذریعے سندھ بھر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کا حکم دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس سی سی ایچ ایف کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وائرس سے ہیلتھ کیئر ورکرز بھی متاثر ہوئے ہیں،کانگو وائرس سے کوئٹہ میں ایک ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ کی شہادت کی بھی اطلاع ہے۔کانگو وائرس مہلک اور وائرل بیماری ہے جس کی منتقلی نائیرو وائرس کے ذریعے ہوتی ہے، مختلف گھریلو جانوروں جیسے مویشی، بکری، بھیڑ کی جلد میں یہ وائرس موجود ہوتا ہے،،ہیلتھ کیئر ورکرز و عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کانگو وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اپنائیں۔
Next Post
پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کراچی میں آج شروع ہوگی
Mon Nov 6 , 2023
کراچی(پی پی آئی)پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 7 نومبر سے رائل روڈیل کلب، ڈی ایچ اے، کراچی میں شروع ہو گی۔چیمپئن شپ میں اعجاز الرحمان اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن اور سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے اشراک سے منعقدہ چمپئن شپ میں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن باؤلنگ […]